مودی نے لوگوں میں دوریاں پیدا کرنے کا مذموم سلسلہ تیز کر دیا ہے، فاروق عبداللہ
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے لوگوں میں دوریاںپیدا کرنے کا مذموم سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی پیڈکوارٹرز پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حز ب اختلاف کا اتحاد ”انڈیا“ لوگوں میں دراڑ پیدا کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے خلاف لڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد بی جے پی دور حکومت میں ہونے والی غلطیوں کے ازالے کی پوری کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو مکمل طورپر خود مختار بنا نا ہوگا تاکہ عوام کو بھر پور انصاف مل سکے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ بہت سی چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔کئی اداروںمیں نااہل لوگوں کو رکھا گیا ہے، ہمیں ان اداروں کو بچانا ہے۔