مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :ایس آئی سے نے ایک اور کشمیری شہری کی جائیداد ضبط کرلی
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع راجوری میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلع کی تحصیل منجاکوٹ کے گائوں پنج گرین کے رہائشی عبدالحمید خان کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔ایس آئی اے نے مزیدکہا کہ عبدالحمید خان کی لاکھوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کیاگیاہے۔جائیداد کی ضبطگی کا جواز پیش کرنے کیلئے ایس آئی اے نے دعویٰ کیاہے کہ عبدالحمید ضلع میں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث تھا۔