مقبوضہ جموں و کشمیر

جھارکھنڈ : دھماکے میں خاتون ہلاک دو دیگر زخمی

رانچی :  بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک دھماکے میں خاتون ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) ضلع مغربی سنگھ بھوم کے علاقے سرندا جنگل میں پھٹ گیا۔
مغربی سنگھ بھوم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت رینو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ خواتین کا ایک گروپ کپاس توڑنے کے لیے جنگل میں گیا ہوا تھا کہ اس دوران ایک خاتون کا پاﺅں بارودی مواد پر پڑا جس کے نتیجے میں اسکی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر خواتین زخمی ہوگئیں۔زخمی خواتین کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button