بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیرکے حوالے سے ایک جعلی بیانیہ پیش کر رہی ہے، محبوبی مفتی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں انتہائی جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور علاقے کے حالات کے بارے میں ایک جعلی بیانیہ پیش کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کے بھارتی دعوے بے بنیادہیں ، بھارت نے کشمیری نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جیلوںمیں ڈال رکھی ہے ، کشمیری سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے ، لوگوں کو شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی سبسڈی پر بھارتی شہروںکو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ کشمیری کو بہت زیادہ نرخوںپر دی جا رہی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جبر و ستم کا سلسلہ جار ی رکھے ہوئے ہے، کشمیریوں کو مسلسل بے اختیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انکے وسائل کی لوٹ مار کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کی پی ڈی پی حقوق، وسائل اور شناخت کے خلاف جاری بھارتی حملوں کے خلاف اپنی لڑائی جمہوری طریقے سے جاری رکھے گی۔