محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز کیطرف سے مختلف اضلاع میں تلاشی آپریشن جاری

download (2)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری، پولیس اور وی ڈی سی کے اہلکاروں کیطرف سے جموں خطے کے پونچھ، راجوری اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ بھارتی فوجیوںنے ان اضلاع میں آپریشن نامعلوم مسلح افراد کیطرف سے ہفتے کے روز پونچھ کے علاقے شاشتر میں بھارتی ائر فورس کے ایک قافلے پر حملے کے بعد شروع کیا تھا ۔ حملے میں ائر فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران اب تک دو درجن سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میںلیا ہے ۔
جموںخطے کے ہی ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی آج13ویں روز بھی بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
دریں اثنا، مقبوضہ وادی کشمیر کے اضلاع سری نگر، بارہمولہ، کپواڑہ، کولگام، پلوامہ، شوپیاں اور اسلام آباد میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button