World

اسپین نے اسرائیل جانے والے اسلحہ برداربھارتی جہاز کو داخلے سے روک دیا

sea-bot-220x150برسلز: اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے اعلان کیا ہے کہ اسپین نے ماریانے ڈینیکا نامی ایک بھارتی جہاز کوجو ہتھیار لے کر اسرائیل جارہا تھا، لنگرانداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الباریس نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب ہم نے ایسا کیا ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی کھیپ لے جانے والے جہاز کا پتہ لگایا ہے جو ہسپانوی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مستقل پالیسی ہوگی کیونکہ مشرق وسطی کو مزید ہتھیاروں کی نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔اسپین کے وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پوینٹے نے تصدیق کی کہ جہاز ماریانے ڈینیکا نے 21مئی کو بھارتی بندرگاہ مدراس سے 27ٹن دھماکہ خیز مواد لے جانے کی درخواست کی تھی۔اسپین غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سخت ناقد رہا ہے اور یورپ میںفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی وکالت کر رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے بعد اسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button