آزاد کشمیر

شہید کشمیری رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مظفرآباد میں ریلی

IMG20240521104710_01

مظفرآباد:شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق ،شہید عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اورشہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے شرکا ء نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہید رہنمائوں کی تصاویر لگی تھیں۔پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور دیگر رہنمائوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کے سیاسی، مذہبی اور سماجی حقوق کے لیے ان آزادی پسند رہنمائوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ریلی کے مقررین نے کہاکہ بھارتی ایجنٹوں نے 21مئی 1990کومیرواعظ مولوی محمد فاروق اور 21مئی 2002کوخواجہ عبدالغنی لون کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔ انہوں نے شہید رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ریلی میں دیگر لوگوں کے علاوہ شوکت جاوید میر، ایڈووکیٹ شائق گیلانی، عثمان علی ہاشم، اقبال یاسین اعوان، بلال احمد فاروقی، محمد اقبال میر، سر اناز میر، محمد اختر خان، سید محمود شاہ، فیصل فاروق شیخ اور ڈاکٹر محمد منظور نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button