آزاد کشمیر

5فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

WhatsApp Image 2024-01-31 at 7.51.38 PMاسلام آباد :
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 5فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منا کر بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان اور آزاد جموںوکشمیر کے کروڑوں لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے اپنے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کے ہمراہ اسلام آ باد میں حریت دفتر پر پر یس کانفرنس کے دوران کہا کہ پانچ فروری کو اس مرتبہ بھی عام تعطیل ہو گی اور کاروباری سرگرمیاںمعطل رہیں گی۔انہوںنے کہا کہ اس روز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکوم لوگوںکیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ، جلسے جلوس اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری مودی حکومت کے 5اگست 2019کے اقدام اور بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیںاور وہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ کو کشمیر کاز کے حوالے سے کوششوں میں تیزی نظر آئے گی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال اور مظلوم کشمیریوںکی حالت زار سے اقوام متحدہ ، او آئی سی سمیت ہر عالمی فورم کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیر بھارتی چنگل سے ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر نے کہا کہ بھارت نے اگرآزاد جموںوکشمیر یا پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی کوشش کی تو اسے بھر پور سبق سکھایا جائے گا۔WhatsApp Image 2024-01-31 at 7.51.35 PM
اس موقع پر غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعو د، الطاف حسین وانی ،شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، فیض نقشبندی، محمدحسین خطیب، چوہدری شاہین اقبال، محمد رفیق ڈار، ثنااللہ ڈار، شیخ محمد یعقوب، نثار مرزا، حسن بنا ، جاوید اقبال بٹ، زاہد صفی، حاجی سلطان بٹ، سید مشتاق، ، سید منظور احمد شاہ۔ عدیل مشتاق وانی، عبدالمجید ، محمد اشرف ڈار، شیخ عبدالمجید،سید اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، داﺅد یوسف زئی، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف، محمد شفیع ڈار، گلشن احمد ،منظور احمد ڈار، شیخ عبدالماجد بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button