آزاد کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے ، بیرسٹر سلطان چوہدری

sultan mehmood ajk president barristerاسلام آباد :
آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کیا جائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تمام اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے پر زور دیا تاکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات دور کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے مقبوضہ علاقے کی معیشت اور ثقافت تباہ ہوچکی ہے۔آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ پاکستان کشمیر کیلئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور کشمیری عوام بھی پاکستانی قوم کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button