بھارت

نیتن یاہو” وحشی “ ہیں، پرینکا گاندھی بھی پھٹ پڑیں

priyanaka_vb_61

نئی دلی:کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی بھی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری پر پھٹ پڑی ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور انکی حکومت کو وحشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ کئی مغربی ممالک اسرائیلی مظالم کی حمایت کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ”ایکس “ پر لکھا کہ”اب اس قتل عام میں مارے جانے والے شہریوں، والدین ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، امدادی کارکنوں ، صحافیوں ، اساتذہ ، ادیبوں، شاعروں ، بزرگ شہریوں اور ہزاروں معصوم بچوں کے بارے میں صرف بات کرنا کافی نہیں ہے، دنیابھر میں ہر اچھی سوچ رکھنے والے کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تشدد اور نسل کشی کا کھل کر جواب دے، وہیں دنیا کی ہر حکومت کو اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے اور اسے روکنے کیلئے پہل کرنی چاہیے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوںکو قبول نہیں کیا جانا چاہیے ، نیتن یاہو کو ماننا پڑے گا کہ انکی حکومت وحشی ہے۔“ یاد رہے کہ پرینکا گاندھی نے فروری میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ”انصاف ، انسانیت ، بین الااقوامی شائستگی کے تمام اصول توڑ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاتھا کہ عالمی برادری غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر اندھی بہری بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button