مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کے پاس تعمیر و ترقی کے حوالے سے بتانے کیلئے کچھ نہیں ، عمر عبداللہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس اپنی کامیابیوں کے حوالے سے عوام کو بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے لہذاانہوںنے کچھ لوگوں کو خاندانی سیاست کا طعنہ دنیا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے نریندر مودی کی طرف سے گزشتہ روز(جمعرات) سری نگر میں کی جانے والی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس تقریر میں بھی انہوںنے تین خاندانوں” عبداللہ، مفتی اور گاندھی “ پر حملہ کرنے پر توجہ مرکوز رکھی۔
عمر عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم بی جے پی سے اور کیا امید کر سکتے ہیں؟ یہ تعمیر و ترقی کے بارے میں کیا بات کرے گی کیونکہ اس نے اس حوالے سے کیا ہی کچھ نہیں ۔انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر میں حالات ابتر ہیں، لوگ تنگ ہیں ، بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاسی دشمنیوں کی طرف توجہ مبذول کرنے کے بجائے علاقے کے لوگوں کو درپیش اہم چیلنجو ںسے نمٹنے کے لیے کوشش کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button