مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دواور نوجوانوں کوشہید کردیا
سرینگر 30 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پونچھ میں دواور کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میںکنٹرول لائن کے قریب جاری ایک تلاشی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔