مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری آج افضل گورو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کا افضل گورو کے جسد خاکی کو واپس کرنے کا مطالبہ

سرینگر:کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج شہید رہنمامحمد افضل گورو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی جسے قانونی ماہرین اور انسانی حقوق کے محافظوں نے انصاف کی فراہمی کے بجائے بھارت کے اکثریتی سیاسی حلقے کو خوش کرنے کے لیے کیا جانے والا عدالتی قتل قرار دیا ہے۔ پھانسی خفیہ طور پر اور ان کے اہلخانہ کو پیشگی مطلع کئے بغیردی گئی جو بھارت کی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دعوﺅں پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔افضل گوروکی میت ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی جس سے کشمیریوں میں ناانصافی کا احساس مزید گہرا ہوگیا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افضل گورو شہید محمد مقبول بٹ کی طرح بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک علامت کے طور پر ابھرے ہیں جن کی قربانیاں مسلسل جبر کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو تحریک دے رہی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ افضل گورو جیسے شہداءکی قربانیوں نے کشمیری عوام کے عزم کو مضبوط کیا ہے اور بھارتی ریاستی اداروں کا سفاک چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ پھانسیاں، اندھادھند گرفتاریاں اور فوجی تشدد کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑنے یا اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے ان کے مطالبے کو کمزور کرنے میں ناکام رہاہے۔
جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھی شہید افضل گورو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے بھارت کے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو کے مقدمے اور پھانسی نے اس کی خامیوں کو بے نقاب کیا۔انہوں نے افضل گورو کے جسد خاکی کو ان کے اہل خانہ کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناءآزادی پسندکشمیری رہنماو¿ں نے کہاہے کہ بھارت کا پھانسی پانے والے کشمیری رہنماو¿ں کی میتیں واپس کرنے سمیت انصاف سے مسلسل انکارمسئلہ کشمیر پر اس کے اخلاقی اور سیاسی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لے اور جموں و کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button