مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کٹھوعہ کے علاقوں رسانی اور کوگ منڈلی میں آج بھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ ضلع راجوری کے علاقے منیال گلی تھنہ منڈی میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے جو بھارتی فورسز نے اتوار کو شروع کی تھی۔قابض حکام نے بتایاکہ علاقے میںمشکوک نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات ملنے کے بعد راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کی اسپیشل آپریشن گروپ سمیت بھارتی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے آپریشن شروع کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button