مقبوضہ جموں و کشمیر

ہمیں ایک آمرانہ نظام میں زندگی گزارنے پر مجبور کیاگیا ہے، میر واعظ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کی طرف سے انہیں بار بار گھر میں نظربند کرنا او ر نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد جانے سے روکنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں ایک آمرانہ نظام میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جنہیں گزشتہ روز مسلسل دوسرے ہفتے گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد جانے نہیں دیا گیا ، ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی باعث افسوس ہے کہ حکومت جب چاہے ہمارے دینی اور شہری حقوق پر قدغن لگا دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمعہ میرے لیے اس لیے بھی اہم تھا کیونکہ میر ے دیرینہ ساتھی ، رفیق اور دوست پروفیسر عبدالغنی بٹ ہم سے جداہو گئے تھے۔ میرواعظ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہمیں انکے جنازے میں شریک نہیں ہونے دیا گیا، کم از کم جمعہ کے موقع پر اگر ہم انکے لیے دعا کرتے تو کون سا آسمان ٹوٹ پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکام اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ ہمیں اپنے مرحوم رہنماﺅں کو الوداع بھی نہیں کرنے دیتے ، ان کیلئے دعا کی اجازت نہیں دیتے ۔ میرواعظ نے کہا کہ انتظامیہ کا یہ عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button