آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد الیکشن کے تیسرے مرحلے کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

oplus_1048576

مظفر آباد:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انعقاد کے خلاف مظفر آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ اولڈ سیکریٹ مظفر آباد میں کیاگیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرے کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، عثمان علی ہاشم ،غلام حسن بٹ ، چوہدری محمد مشتاق ، محمد اقبال میر ، محمد اسلم ،ریاض اعوان ، فیصل فاروق شیخ اور دیگر کر رہے تھے ۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں ڈھونگ انتخابات اوربھارتی تسلط کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے لہرا کر ڈھونگ الیکشن کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر” الیکشن نہیں استصواب رائے ” کے نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ بندوق کی نوک پر مقبوضہ کشمیر منعقد کرائے جانے والے انتخابات ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ مقررین نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں قید کر کے کشمیریوں پر ڈھونگ الیکشن مسلط کر رہی ہے ۔ انہوںنے مودی حکومت پر زوردیاکہ وہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموںو کشمیر میں عالمی مبصرین کی نگرانی میں آزادانہ ریفرنڈم کرانے کااپنا وعدہ پورا کرے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کرانے کا مودی حکومت کا واحد مقصد اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنا ہے۔KMS-Y

oplus_1048576

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button