مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ میر واعظ کی غیر قانونی نظربندی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جمعہ کوکریگی

سرینگر:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں غیر قانونی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 4اکتوبر بروز جمعہ کو کرے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ میرواعظ عمرفاروق نے اپنی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کے خلاف جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے ۔ہائی کورٹ نے ان کی درخواست سماعت کیلئے 4اکتوبر کو مقرر کی ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق گزشتہ ایک ماہ سے گھر میں نظربند ہیں ۔بیان میں کہاگیاہے کہ میرواعظ عمر فاروق نے اس سے قبل اپنی نظربندی کے خلاف کشمیر ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن بھی دائر کی تھی، جس کی سماعت نومبر میں ہو گی۔ اس عرضداشت کے زیرالتوا ہونے کے دوران بھی میرواعظ کو غیر قانونی طور پر انکے گھر میں نظر بند اورانہیں ان کے بنیادی اور مذہبی حقوق سے محروم رکھا گیا ۔ جس پر میرواعظ نے عرضداشت کی فوری سماعت کیلئے ایک اور درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس کی سماعت 4اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی۔حریت کانفرنس نے امید ظاہر کی ہے کہ ہائی کورٹ انصاف کے تقاضوں اور انسانی حقوق کے قوانین کے پیش نظر میرواعظ کی رہائی کے احکامات جاری کرے گی۔ حریت کانفرنس نے قانونی برادری، سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میر واعظ کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔KMS-Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button