بھارت

بی جے پی آئین پر حملہ آور ہے : راہل گاندھی

نارنول:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین پر حملہ آور ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ریاست ہریانہ کے علاقے مہندر گڑھ میں ایک ریلی سے خطاب میں نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے ملک میں نفرت پھیلائی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی میڈیا کو ڈراتی ہے اور ایوان پر حملہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اداروں کو غیر جانبدار اور خود مختار ہونا چاہیے۔ اداروں کا تعلق کسی ایک جماعت یا ایک شخص سے نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم بی جے پی نے ہر اداروں میں اپنے لوگوں کو بھرتی کردیا ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ آئین کے تحت ملک کے تمام عوام کو یکساں حقوق حاصل ہیں تاہم ہندوتوا بی جے پی اور آر ایس ایس آئین کو تباہ کرناچاہتی ہے ۔KMS-Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button