APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا کل مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں کی کال کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ایک بھارتی ہندو پجاری کی طرف سے آنخصور ۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیان کے خلاف کل بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت کانفرنس کی طرف نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویزشاہ اور سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سینئر رہنمائوں محمد فاروق رحمانی ۔ محمود احمد ساغر ،فیض نقشبندی ، شمیم شال, الطاف بٹ اوردیگرنے اپنے بیانات میں کہا کہ پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کیلئے ہرگز قابل قبول نہیں۔ انہوںنے کہا کہ مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے ، بی جے پی ، آر ایس ایس کے رہنمائوں اور ہندو پجاریوں نے آنحضور ۖ کی شان اقدس میں گستاخی اور قرآن پاک کی توہین اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔
انہوںنے گستاخی کے مرتکب نرسنگھ نند کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگھ نند معلون کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنمائوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حریت کانفرنس کی کا ل کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنا کر ملعون پجاری کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button