پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد:
پاکستان نے کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارایت کے حصول تک ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی پریس بریفنگ میں کہاہے کہ 27اکتوبر بروز اتوار کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ یہ دن بھارتی فوجیوں کی طرف سے 1947میں اس دن جموں وکشمیر پر قبضے کو77سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے کبھی بھی اپنی سرزمین پر بھارتی قبضے اور حق خودارادیت سے اسکے مسلسل انکار کو قبول نہیں کیاہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی دہائیوں سے جاری بھارت تسلط اورظلم و جبر کے باوجود اپنے حقوق اور آزادی کے لیے امنگیں زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button