بھارت

بشنوئی گینگ کی طرف سے بابا صدیق کے بیٹے اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ممبئی: بھارت کے مشہور اداکار سلمان خان اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دھمکیاں دہشت گرد بشنوئی گینگ کے ارکان کے ہاتھوں بابا صدیق کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بعد دی گئی ہیں۔یہ دھمکیاں 12 اکتوبر کو دسہرہ کی تقریب کے دوران بابا صدیق کو ان کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کرنے کے چند ہفتے بعد دی گئی ہیں۔ ذیشان صدیق نے حال ہی میں کانگریس سے نکالے جانے کے بعد اجیت پوار کی زیرقیادت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے دھڑے میں شمولیت اختیار کی ہے۔پولیس نے بابا صدیق کے قتل کے سلسلے میں 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں سلمان خان کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button