بھارت

گجرات: ہندو توا غنڈوں کی چھ سوسالہ قدم درگاہ میں توڑ پھوڑ، مورتیاں رکھ دیں

downloadگاندھی نگر : مودی کے بھارت میں ہندو توا غنڈوں نے اسلامو فوبیا کے ایک اور واقعے میں ایک چھ سو سال قدیم درگاہ پر حملہ کر کے اسکی توڑ پھوڑ کی اور اسکے اندر موتیاں رکھ دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا ہجوم نے ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے مضافات میں واقع امام شاہ بابا کے مزار کی بے حرمتی کی، ان اور انکے خاندا ن کے دیگر افراد کی قبروں کو نقصان پہنچایا اور بعد ازاں مزار کے اندر موتیاں رکھ دیں۔
درگاہ میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے مسلمان موقع پر پہنچے۔انہوںنے مزار کی بے حرمتی اور تھوڑ پر سخت احتجاج کیا ۔ مسلمانوں کی ہندو توا غنڈوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران پتھراﺅ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا اور تیس کے لگ بھگ افراد گرفتار کر لیے۔ KMS

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button