مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

عالمی برادری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، ایڈووکیٹ پرویز، مشتاق بٹ

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے بڑی تعداد میں حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹے مقدمات میں نظر بند کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظر بند رہنماﺅں ، کارکنوں کو جیلوں میں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالنا چاہیے۔
حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جنہیں ہر گز رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایڈووکیٹ پرویز اور مشتاق بٹ نے شہداءجموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button