کولکتہ، متھن چکر ورتی کی امیت شاہ کی موجوگی میں مسلمانوں کیخلاف شدید ہرزہ سرائی
کولکتہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اداکار متھن چکرورتی نے مسلمانوں کے خلاف شدیدہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہم تمہیں(مسلمانوں) کاٹ کر مٹی میں دفن کر دیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متھن چکر ورتی نے مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکتہ میں بی جے پی کے ایک پروگرام کے دوران بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں مسلمانوں کے خلاف یہ اشتعال انگیز بیان دیا۔
مذکورہ بیان پر ایک شخص نے چکرورتی کے خلاف وسطی کولکتہ کے بوبازار تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ چکر ورتی نے 27 اکتوبر کو بی جے پی کے ایک اجلاس میں ایسے مسلم مخالف بیانات دیئے جو تشدد اور کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔پولیس نے شکایت پر ہندو توا اداکارکے خلاف ایف آئی آر دج کر لی ہے ۔ شکایت درج کرانے والے کا نام سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے تاحال چکر ورتی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔