بھارت

مجوزہ وقف ترمیمی بل نہ صرف مسلمانوں بلکہ آئین پر بھی حملہ ہے، رکن بھارتی پارلیمنٹ

نئی: ریاست اتر پردیش کے علاقے سہارنپو رسے کانگریس کے رکن بھارتی پارلیمنٹ عمران مسعود نے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مستقبل کے لیے خطرہ اور بھارتی آئین پر حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمران مسعود نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ بل مدارس اور مساجد کی املاک کو ہتھیانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقف بل نہ صرف مسلمانوں بلکہ آئین پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ وقف بورڈ پر حکومت کا کنٹرول مسلم کمیونٹی کی ملکیتی جائیدادوں پرانکی خود مختاری کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وقف بورڈ بھی حکومت کے ماتحت آجائے گا تو ہمارے پاس کیا بچے گا۔
عمران مسعود نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک میں ایک عجیب ماحول پیدا کیا ہے ، آج پورے ملک میں مسلمانوں کی املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button