بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ ، پلوامہ میں دونوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ اورپلوامہ اضلاع میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوکت احمد نامی نوجوان کو بھارتی فوج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے جانبازپورہ بنر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔
بھارتی فوجیوں نے ایک اورنوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔بھارتی پولیس حکام نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حریت پسندکارکن ہیں۔ تاہم مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس طرح کی گرفتاریاں مودی حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ علاقے میںاختلاف رائے کو دبایا جائے اورآزادی کا مطالبہ کرنے والی سیاسی آوازوں کو خاموش کیا جا ئے۔