مقبوضہ جموں وکشمیر: بجبہاڑہ سے ایک غیر کشمیری پستول اور میگزین سمیت گرفتار

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuffسرینگر 29 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد میں ایک غیر کشمیری کو پستول اور میگزین سمیت گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے بجبہاڑہ سے پرویز سلمانی نامی ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ بجبہاڑہ علاقے میں واقع ایک دکان سے اس کے قبضے سے ایک پستول اور میگزین برآمد کی گئی ہے۔افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: