بھارت
بھارت:اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کی شادی میں رکاوٹ ڈال دی
لکھنو: بھارت میں فسطائی مودی کے دور حکومت میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہااورتازہ ترین واقعے میں ریاست اتر پردیش کے علاقے مودی نگر میں مسلمانوں کی ایک شادی کی تقریب میں ہندوانتہاپسندوں نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ پنڈال میں مسلمانوں کی تقریبات کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے۔اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی اورفریقین نے ایکدوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ گیان پرکاش رائے نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹھیکیدارکو جس نے شادی کے لیے جگہ کرائے پر دی تھی،گرفتارکیاگیاہے۔