مقبوضہ وادی کشمیر میں کینسر کے مرض میں تشویشناک اضافہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کینسر کے مرض میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے ۔ سال 2013 سے اب تک سرینگر کے صورہ ہسپتال میں کینسر کے تقریباً 45ہزار مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں ہرگزرتے دن کے ساتھ کینسر کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وادی کشمیر میںکینسر کے مرض کی تشخیص کیلئے صرف ایک مشین ہے جو سرینگر کے صورہ ہسپتال میں دستیاب ہے۔ عوامی حلقوں نے مشینوں کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکین مشین نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے مشین کا ہونا ضروری ہے لیکن اس کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبورہیں۔
ماہرین صحت نے علاقے میں کیسنر کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ کی کئی وجوہات بتائی ہیں جن میں جینیاتی رحجان، طرز زندگی ، ماحولیاتی عوامی اور ناکافی وسائل کی وجہ سے تشخیص میں تاخیرشامل ہیں۔





