مقبوضہ جموں و کشمیر

سینئر حریت رہنما انجینئر فاروق انتقال کر گئے، حریت رہنماﺅں کا اظہار تعزیت

 

سرینگر06 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سینئر حریت رہنما انجینئر فاروق احمد خان سوپور میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر فاروق سوپور قصبے میں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ سینئر حریت رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے جیل سے اپنے ایک پیغام میں اور قائمقام چیئرمین محمود احمد ساغر، حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری ،مقبوضہ جموں و کشمیرکی ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جی این شاہین، مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ ،مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، جموں وکشمیرماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد،جموں وکشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصعب،جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ،جموں وکشمیر ینگ مینز لیگ اورانسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو نے اپنے الگ الگ بیانات میں مرحوم فاروق احمد خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے جوزندگی بھر ایک مقدس مشن کی آبیاری اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ انجینئر فاروق نے 15 سال سے زیادہ کاعرصہ دہلی کی تہاڑ جیل میں گزارا۔حریت رہنماﺅں نے انجینئر فاروق احمد خان کے لیے مغفرت کی دعا کی اور ان کے اہلخانہ اورلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے ان کی دلیرانہ جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر فاروق نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ساری زندگی جدوجہد کی۔انجینئر فاروق احمد خان ضلع اسلام آباد کے علاقے جنگلات منڈی کے رہنے والے تھے، وہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رکن تھے اور سوپور میں کاروبار کرتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button