بھارت

اتر پردیش : ہندوانتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو ریل میں پیٹ پیٹ میں کر قتل کر دیا

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ٹرین میں سوار ایک مسلم نوجوان کوقتل جبکہ دو کو زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جموں سے وارانسی جانے والی بیگم پورہ ایکسپریس میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ توحید کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے میں توحید کے بھائی طالب اور توصیف زخمی ہوئے۔
ہند و غنڈوں نے توحید پر چاقو اور لوہے کی راڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔توحید کے والد محمد انصر نے روتے ہوئے کہا”میں یقین نہیں کر سکتا کہ ہم سے ہمارا بیٹا اتنے ظالمانہ طریقے سے چھین لیا گیا ہے۔ مقتول کی والدہ نے روتے ہوئے کہا "ہم نے ایک بیٹااور ایک مستقبل کھو دیا ہے۔
اس واقعے نے بڑے پیمانے پر عوامی غم و غصے کو جنم دیا ہے، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے احتساب کے فقدان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ کچھ مسافر بیگم پورہ ایکسپریس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button