آزاد کشمیر

صدرآزادکشمیر کا قائد اعظم محمد علی جناح کوان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

مظفرآباد: آزادجموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قائد اعظم محمد علی جناح کوان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کو پاکستان کیلئے انتہائی ناگزیر سمجھتے تھے، اسی لئے انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سلطان محمود چوہدری نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کھلے لفظوں میں حمایت کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں اور ان کی یہ دلی خواہش تھی کہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوکرپاکستان کا حصہ بنے۔بیرسٹر سلطان نے کہاکہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے مقصدکے لیے جدوجہد کی جہاں انہیں مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ معاشی وسماجی ترقی کے گراں قدر مواقع ملیں۔قائد اعظم نے مسلمانوں کو علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر دی اور انہیں ایک ایسا آزاد ملک دیا جہاں ان کی آنے والی نسلیں آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں گی۔ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کے عالمی راہنما، عظیم قانون دان اور تاریخ ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو دوقومی نظریہ سے روشناس کرایا اور 23مارچ1940کو قراردادپاکستان منظور کروا کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد شروع کردی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button