آزاد کشمیر

مظفر آباد:لبریشن فرنٹ کااشفاق مجید وانی، ڈاکٹرگورو اور دیگر کو خراج عقیدت

مظفرآباد: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے معروف آزادی پسند رہنما اشفاق مجید وانی شہید، ڈاکٹر عبدالاحد گورو، جلیل اندرابی ، شبیر صدیقی اور دیگرکوشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما راجہ حق نواز خان نے مظفرآباد میں ایک بیان میں اشفاق مجید وانی، ڈاکٹر عبدالاحد گورو، جلیل احمد اندرابی، ایڈووکیٹ شبیر احمد صدیقی، بشارت رضا اور دیگر شہدائے حضرت بل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم شہداءکی قربانیاںہرگزرائیگاں نہیںجائیں گی۔انہوںنے کہا کہ اشفاق مجید وانی شہید ایک بہادر ، دور اندیش اور باصلاحیت نوجوان تھے جنہوں نے تحریک آزادی میںایک نمایا ںکردار ادا کیا اور باالآخر حق کے راستے میں اپنی جان قربان کی۔ بھارتی فوجیوںنے اشفاق مجید وانی کو 1990میںآج ہی کے روز سرینگرمیں شہید کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب اور سماجی کارکن ڈاکٹر عبدالاحد گورو ایک گھناو¿نی بھارتی سازش کے تحت یکم اپریل 1993 کو سری نگر میں بھارتی ایجنٹوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ انسانی حقوق کے مشہور کارکن ایڈووکیٹ جلیل احمد اندرابی کو 8 مارچ 1996 کو بھارتی فوجی افسر میجر اوتار سنگھ نے اغواکیا اور حراست میں ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ 27 مارچ کو ان کی لاش سری نگر میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید جلیل اندرابی نے مقامی اور بین الاقوامی فورموںپر مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز عالم دین سید شبیر احمد صدیقی کو بھارتی فورسز نے 30 مارچ 1996 کو درگاہ حضرت بل کے محاصرے کے دوران شہید کر دیا تھا۔ محاصرے سے چند روز قبل 25 مارچ کو لبریشن فرنٹ کے کچھ اہم ارکان بشمول بشارت رضا کو بھی شہید کیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button