آزاد کشمیر

آزاد جموں وکشمیر : پاسبان حریت نے ”حق خودارادیت مہم “ کا آغاز کردیا

مظفرا ٓباد: پاسبان حریت جموںوکشمیر نے آزاد جموں وکشمیر کے ضلع نیلم سے ”حق خودارادیت مہم “ کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کے شرکاءنے کنٹرول لائن پر بھارتی فوجی پوسٹوں کے قریب واقع علاقوں کنڈل شاہی ، جورا ، باڑیاں ، سیماری اور چلہانہ میں ریلی نکالی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی میں خواتین ، بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حق خودارادیت کے حق میں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جنگی جرائم کیخلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے ، بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو” جیسے فلک شگاف نعرے لگا ئے۔ ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئر میںعزیر احمد غزالی ،نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم ، ضلعی صدر شرافت حسین ملک، پاسبان حریت شعبہ خواتین کی سربراہ مہناز قریشی نے کی۔
سرپرست انجمن تاجران نیلم خواجہ شفیق احمد ، صدر انجمن تاجران عبد الرشید اعوان ،کونسلر راجہ افتخار احمد خان یوتھ راجہ اویس احمد خان ، ایڈوکیٹ کاشف افتخار ملک ، کشمیر یونائیٹڈ موو¿منٹ کے راہنما عبدالحی ، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر بشارت چوہدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم” حق خودارادیت مہم “کے ذریعے اقوامِ متحدہ سے 5 جنوری 1949 اور استصواب رائے کے حوالے سے باقی پاس شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل کی یہ آئینی زمہ داری ہے کہ وہ ریاست جموں کشمیر کے حوالے سے پاس کردہ قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ حل کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button