جائیداد ضبط

مقبوضہ کشمیر : راجوری میں مزید 3کشمیریوں کی املاک ضبط

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں سے جبری طورپربے دخل کرنے کی اپنی جاری مہم کے دوران مزید تین کشمیریوں کی املاک کوضبط کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت کے مقررکردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میںقابض حکام نے ضلع کے علاقوں کنڈی، گکھروٹے اور پنجناڑہ میں خادم حسین، منیر حسین اور محمد شبیر کی 7کنال اور 15مرلہ اراضی کو ضبط کرلیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کی جائیدادوں کو کالے قانون کے تحت ضبط کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیریوں کی املاک اور جائیدادوں کی ضبطگی اگست 2019میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کے خلاف شروع کی گئی پرتشدد اور غیر انسانی کارروائی کا حصہ ہے ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مختلف حیلے بہانوں سے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے کشمیریو ں کو انکی املاک اور جائیدادوں سے بے دخل کر کے وہاں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کررہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button