بھارت

چندی گڑھ: سکھ مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار زخمی

چنڈی گڑھ: چندی گڑھ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے سکھ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور پانی کو بوچھاڑ کی۔ اس دوران تلواروں سے لیس سکھ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدیدجھڑپیں ہوئیں ۔ تصادم آرئی کے دوران ایک انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔
احتجاج کے باعث موہالی سے چندی گڑھ جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی۔KMS-7/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button