آزاد کشمیر

پاکستان میں شامل ہونا کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے، مہاجرین مقبوضہ کشمیر

مظفر آباد: آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں کشمیری مہاہرین نے ایک اجلاس کے دوران حق خود ارادیت کے حصول کی جدووجہد میں کشمیریوں کی بھر پور حمایت و تائید پر پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”کشمیر ی ریفیوجی کیئر کونسل“ کے صدر نعیم سجاد کی صدرات میں ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے اور عالمی فورموں پر انکی بھر پور ترجمانی کر رہا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری عوام کلمہ واحد کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ بھر پور محبت اور لگاﺅ رکھتے ہیں اور پاکستان میں شامل ہونا انکا ایک دیرینہ خواب ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے اور قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں ۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
اجلاس میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے فوجی انخلاءکرے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔ انہوں نے اس موقع پر ”پاکستان زندہ باد“ اور” گو انڈیا گو بیک “ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر کی حکومت پر زور دیا گیا کہ مہاجرین کی مستقل آبادکاری کے کام میں تیزی لائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button