بھارت

بھارت :متنازعہ قانون شہریت کے تحت 25ہزار سے زائدبنگلہ دیشی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

گوہاٹی:
نریندر مودی کے زیر قیادت بھارت میں اقلیتوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں اور متنازعہ قانون شہریت کے تحت 25ہزار سے زائدبنگلہ دیشی مسلمانوںکو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گوہاٹی ہائی کورٹ نے ریاست آسام میں پانچ دہائیوں سے مقیم5ہزارسے زائد مسلم خاندانوں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔مودی حکومت کی طرف سے قائم کیاجانیوالے ”بارپیٹا فارنرز ٹربیونل” نے غیر ملکیوں کے ریجنل رجسٹریشن آفیسر کے پاس رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہنے پر 25ہزارسے زائد بنگلہ دیشی مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دیاتھا۔ان میں سے بعض بنگلہ دیشی مسلمانوں نے اس حکم کو گوہاٹی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے مودی حکومت کے متنازعہ قانون شہریت کے تحت درخواست گزاروں کی داد رسی کرنے کی بجائے 25ہزار سے زائدبنگالی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button