مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6بھارتی فوجی زخمی
جموں:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج بارودی سرنگ کے دھماکے میں6 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ یہ واقع ضلع کے علاقے نوشہرہ میں پیش آیا۔صبح 10:45 بجے کے قریب ایک فوجی کا غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم پڑنے سے دھماکہ ہوا۔دھماکے میں 6فوجی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔