ہلاکتیں

بارہمولہ میں بھارتی فوجی اپنی ہی رائفل کی گولی لگنے سے ہلاک

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بارہمولہ میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع میں پلہالن کے علاقے حیدربیگ میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا فوجی کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پرگولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مرنے والے فوجی کی شناخت سندیپ کمار کے طور پرہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button