ہلاکتیں

بانڈی پورہ:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اورکشمیری نوجوان شہید

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان کوجعلی مقابلے میں شہید کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے نوجوان کوگزشتہ روز ضلع میں بازی پورہ کے علاقے کلنار میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران حراست میں لیاتھا ۔جسے بعدازاں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاگیا۔نوجوان کی شہادت کا جواز پیش کرنے کیلئے اسے عسکریت پسند قراردیدیاگیاہے ۔
اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے ،جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
ادھر ضلع پونچھ سے ایک کشمیری محمد عارف کی لاش پر اسرار طورپر ملی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق عارف کو آر ایس ایس اور بی جے پی کے ارکان نے بھارتی فورسز کی مدد سے قتل کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button