مقبوضہ جموں و کشمیر
”این آئی اے“ عدالت نے دو کشمیریوں کو جھوٹے مقدمے میں طلب کر لیا
جموں: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن کی ایک عدالت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 30 دن کے اندر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں انکی جائیداد ضبط کی جائےگی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے جموں کی عدالت نے ضلع اسلام آباد کے علاقے لیور سری گفوارہ کے رہائشیوں ظفر حسین بٹ المعروف خورشید عالم اور غلام نبی المعروف امیر خان کو طلب کیا ہے ۔ ان دونوں کو کولگام تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت درج ایک جھوٹے مقدمے میں طلب کیا گیا ہے۔








