محاصرے اور تلاشی

ڈوڈہ: بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں بھارتی فورسز نے آج مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے دن بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے کشتواڑ ، ڈوڈہ ، رام بن ، راجوری ،پونچھ ، اودھمپور، ریاسی ، جموں کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند کارکنوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں۔بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے ضلع ڈوڈہ کے علاقوں ڈورہو، بستی اور بھدرواہ کے ملحقہ جنگلاتی علاقے میں آج صبح سویرے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ حکام نے بتایا کہ کارروائی مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد شروع کیا گیا۔ آخری اطلاعات تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button