بھارت

جمعیت علماءہند نے اتراکھنڈ میں ”یو سی سی“ کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

نئی دہلی:
جمعیت علاءہند نے اتراکھنڈ کی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے زیر اقتدار ریاست میں یو سی سی جنوری میں نافذ کیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ میں اس حوالے سے عرضداشت جمعیت علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے دائر کی ۔سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل جمعیت علماءہند کی نمائندگی کریں گے۔
مولانا ارشد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ” انہوں نے انصاف کے حصول ، آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کی امید کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا۔ اانہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہو،مسلمان بہت سی چیزوں پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن اپنی شریعت اور مذہب پر کبھی نہیں ،یہ صرف مسلمانوں کے وجود کا نہیں بلکہ ان کے آئینی حقوق کا بھی معاملہ بھی ہے، حکومت یو سی سی کے ذریعے مسلمانوں کو دیئے گئے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے“۔
مولانا ارشد مدنی نے مزیدکہا کہ یو سی سی کا نفاذ آئین میں درج بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ مدنی نے یہ بھی کہا کہ یو سی سی ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔عرضداشت کی سماعت رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔ KMS-13/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button