حملے
راجوری: بھارتی فوجی گولی لگنے سے زخمی
جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مان کمار بیگا نامی فوجی نوشہرہ سیکٹر میں ایک فارورڈ پوسٹ پر تعینات تھا کہ اچانک گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ فوجی اہلکار کو علاج معالجے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔





