بھارت

بھارتی نیوی افسر بیوی کے ہاتھوں قتل

میرٹھ،:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نیوی افسر کو اس کی بیوی نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے میرٹھ اندرا نگر میں افسرکی بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ ملکراسے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے ایک ڈرم میں چھپا دیے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ 29سالہ نیوی افسر سوراب راجپوت چار مارچ سے لاپتہ تھا ۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں اور اسکی بیوی اور اسکے عاشق کو حراست میں لے لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button