بھارت

ڈرائیونگ کے لیے بھارت دنیا کا تیسرا خطرناک ترین ملک ہے: امریکی رپورٹ

واشنگٹن: ایک امریکی ڈرائیور ٹریننگ کمپنی نے 53ممالک میں تحقیق کے بعد اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت گاڑی چلانے کے لیے دنیا کا تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ رپورٹ بین الاقوامی ڈرائیورز ایجوکیشن کمپنی Zutobi.com نے جاری کی ہے جواس سلسلے میںمتعدد ممالک میں کورسز کراتی ہے۔رپورٹ میںجنوبی افریقہ کو گاڑی چلانے کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔مسلسل چوتھے سال ناروے ڈرائیونگ کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے مسلسل دوسرے سال فہرست میں اپنی آخری پوزیشن برقرار رکھی۔زوٹوبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے موٹر ویز پر رفتار کی حد، ڈرائیوروں کے لیے خون میں الکوحل کی ملاوٹ کی حد اور سڑک حادثات میں اموات کی شرح سمیت مختلف اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کا تجزیہ کیا تاکہ گاڑی چلانے کے لیے دنیا کے محفوظ اور خطرناک ترین ممالک کا تعین کیا جا سکے۔ کمپنی نے کہا کہ تمام ممالک میں فی 1,00,000سڑک حادثات میں اموات کی کی شرح گزشتہ سال کی شرح 8.9سے کم ہو کر 6.3ہو گئی ہے، جبکہ ہر ملک میں رفتار کی حد اور خون میں الکوحل کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button