بھارت

امریکہ: کیلی فورنیا میں مندر کے باہر ہندو مخالف نعرے درج 

نعروں میں ہندوئوں کو امریکہ سے واپس چلے جانے کو کہاگیا 

نیویارک: امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں واقع ایک مند ر میں وزیر اعظم نریند مودی اور ہندو مخالف نعرے تحریر کئے گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں امریکہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب کسی مندر کے باہر ہندو مخالف نعرے تحریر کئے گئے ہیں ۔ تازہ واقعے میں کیلیفورنیا کی سیکرامنٹو کائونٹی میں واقع سوامی نارائن مندر کے باہر ہندو مخالف نعرے درج کئے گئے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد قراردیاگیا ہے ۔مندر کے باہر بورڈ پر درج تحریروں میں ”ہندوئوں کو واپس جانے ”کیلئے کہاگیا ہے ۔ مندر سے منسلک پائپ لائن کو بھی کاٹ دیاگیاہے۔ واقعے کے بعد مندر کے اندر اور باہر حالات کشیدہ ہیں۔

اس سے قبل نیویارک کے ایک مندر میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں توڑ پھوڑ کے علاوہ ہندو مخالف نعرے بھی درج کئے گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button