بھارت

بھارتی ائر فورس کا لڑاکا طیارہ گجرات میں گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ

نئی دہلی: بھارتی ائر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کی رات گجرات میں جام نگر آئی اے ایف سٹیشن کے قریب ایک گاو¿ں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ ایک تربیتی مشن پر تھا۔ ایک پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیاجبکہ دوسرا تاحال لاپتہ بتایا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ایس پی پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ جام نگر شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور سوواردا گاو¿ں میں ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔
فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔انہوںنے کہا کہ ایک پائلٹ حادثے سے پہلے بحفاظت باہر نکل گیا، دوسرا ابھی تک لاپتہ ہے۔ کریش لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ لاپتہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button