بھارت

بھارت :ہریانہ میں ہندو انتہاپسندوں کی مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ،لوٹ مار

چندیگڑھ:بھارتی ریاست ہریانہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی ، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ،بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد جیسی ہندو انتہاپسند تنظیموں کے ارکان نے مسلمانوں کی کئی دکانوں پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور دکان مالکان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہاپسند تنظیموں کے ارکان ہریانہ اور بی جے پی کے زیر اقتدار دیگر ریاستوں میں کشمیر یوںسمیت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ہندو انتہاپسندوں نے ہریانہ کے علاقوں نیلسن روڈ اور رائے مارکیٹ کی دکانوں کو زبردستی بند کرا دیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ امبالہ کے علاقے ساہا میں ہندو انتہاپسندوں نے ”جے شری رام”کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کی دکانوں کو نذرآتش کردیا۔ ہندوتوا تنظیموں نے یہ حملہ پہلگام واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں واضح طور پر مسلمانوں کی دکانوں کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی کارروائیوں کو د یکھا جاسکتا ہے، لیکن پولیس نے بی جے پی اورآر ایس ایس کے غندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ مسلمانوں پر حملوں کو معمولی واقعات قرار دے رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button